BUILDING COLLAPSED IN MUZAFFARNAGAR مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے جانسٹھ تھانہ علاقے میں گذشتہ روز شام میں ایک دو منزلہ عمارت اچانک زمیں دوز ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دو منزلہ عمارت کے لینٹر کو جیک کے ذریعے اٹھانے کا کام چل رہا تھا لینٹر کے اٹھانے کے کام کو تقریب 18 سے 20 لوگ انجام دے رہے تھے۔
اچانک جیسے ہی لینٹر بھربھرا کر گرا تو چاروں اور افرا تفری پھیل گئی لینٹر گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے لینٹر کے نیچے پھنسے ہوئے کچھ لوگوں کو باہر نکالا۔
لینٹر گرنے کی اطلاع ملتے ہی سہارن پور ڈی آئی جی راجو سبروال، اے ڈی جی، ڈی کے ٹھاکر موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا اور این ڈی ار ایف کی ٹیم کو بلایا گیا این ڈی آر ایف کی ٹیم ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہو گئی۔
میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے اے ڈی جی (میرٹھ) ڈی کے ٹھاکر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کی مظفر نگر کے جانسٹ علاقے میں ایک دو منزلہ مکان جو پانیپت خٹیما نیشنل ہائی وے بننے کی وجہ سے گہرائی میں آگیا تھا اس میں کچھ ٹھیکے دار کے ذریعے مستری اور مزدور لگا کر جیک کے ذریعے مکان کو اوپر اٹھایا جا رہا تھا تبھی کسی وجہ سے یہ دو منزلہ مکان بھر بھرا کر گر گیا۔ فوراً ہی مظفر نگر ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے اور میں بھی اِس وقت موقع پر ہی موجود ہوں۔
عمارت کے ملبہ سے 18 لوگوں کو ابھی تک نکالا جا چکا ہے جس میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ابھی ایک یا دو لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جس کا این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ار ایف کی ٹیم کے علاوہ یہاں پر درجنوں سے زائد بلڈوزر، کرین کام پر لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: