اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں 700 کروڑ کا بھیڑ گھوٹالہ: ای ڈی نے محکمہ مویشی پالن سے تفصیلات طلب کیں - SHEEP SCAM - SHEEP SCAM

بھیڑ پالنے کی ترقی کی اسکیم کو 2017 میں سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے شروع کیا تھا تاکہ کُرما اور یادو کی چرواہ برادریوں میں سبسڈی والے قیمتوں پر بھیڑیں تقسیم کی جاسکیں۔

تلنگانہ میں 700 کروڑ کا بھیڑ گھوٹالہ
تلنگانہ میں 700 کروڑ کا بھیڑ گھوٹالہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 3:38 PM IST

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) تلنگانہ میں بھیڑ پالنے کی ترقی کی اسکیم میں 700 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت محکمہ حیوانات سے اس کے نفاذ کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔

ایجنسی نے اسٹیٹ شیپ اینڈ گوٹ ڈیولپمنٹ کوآپریٹو فیڈریشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں فائدہ اٹھانے والوں، بیچنے والوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جن سے بھیڑیں خریدی گئیں ہیں ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، کہاں رقم ادا کی گئی ہے اور اس میں شامل عہدیداروں کے نام اور دیگر تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

امکان ہے کہ ای ڈی کو معلومات جمع کرنے میں مزید کچھ دن لگیں گے کیونکہ سینئر بیوروکریٹس سمیت کئی نئے عہدیداروں نے حال ہی میں محکمہ میں ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ جمعرات کو محکمہ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر، سبارایو ڈو نے ایم ڈی کے طور پر اضافی چارج سنبھالا ہے جبکہ یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سبیاساچی گھوش نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کا چارج سنبھال لیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ اہلکار جمعہ کو ای ڈی کی طرف سے مانگی گئی معلومات ریاستی حکومت کو فراہم کریں گے۔ تمام اضلاع سے اس سلسلے میں تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جو اس میں ملوث تھے۔ اس کے بعد یہ ساری تفصیلات ای ڈی کو پیش کیا جائیں گی۔اعلیٰ حکام کو امید ہے کہ ایجینسی کو جانکاری فراہم کرنے سے پہلے ریاستی حکومت سے اس کی اجازت لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details