جگتیال: ضلع کی فاسٹ ٹریک عدالت نے پوکسو معاملے میں ایک بزرگ کو 20 سال کی سزا سنائی۔ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ مجرم نے تین کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مجرم نے کم سن بچوں کو چاکلیٹ کا لالچ دیا اور پھر جرم کا ارتکاب کیا۔ اس کے خلاف گولاپلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایک اہم فیصلے میں جگتیال فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت نے 67 سالہ شیو راتری متھیا کو تین نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق، اس معاملے میں گولاپلی پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں کے رہائشی نے شکایت درج کرائی تھی۔
یہ معاملہ اکتوبر 2023 میں اس وقت سامنے آیا جب متاثرین کے اہل خانہ نے گولاپلی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سب انسپکٹر نریش نے پوکسو ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے کیس کو فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔