نئی دہلی: کرکٹ کی دنیا نے دوستی کی کئی خوبصورت مثالیں دیکھی ہیں، ایم ایس دھونی اور سریش رائنا کی دوستی بھی ان میں سے ایک ہے۔ ان کی دوستی نہ صرف میدان میں ہی نظر آتی ہے بلکہ میدان سے باہر بھی نظر آتی ہے۔ ان کی دوستی کا انداز اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ چنئی میں دھونی کو 'تھالا' اور رائنا کو 'چِنا تھالا' کے نام سے جانا جاتا ہے۔
سریش رائنا نے اپنی کتاب (Believe) میں لکھتے ہیں کہ سابق بھارتی کپتان کے ساتھ ان کی دوستی کی بنیاد 2005 کی دلیپ ٹرافی کے دوران شروع ہوئی۔ اس وقت فروری 2005 میں گوالیار میں ایک میچ کھیلا جا رہا تھا جس میں رائنا دھونی کے اعتماد اور جارحانہ کھیل کے انداز سے بہت متاثر ہوئے۔ اس کے بعد دونوں کو سینیئر بھارتی ٹیم کے لیے بنگلورو میں لگائے گئے کیمپ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی اتنی بڑھی کہ وہ انٹرنیشنل ٹور پر ہوٹلوں میں ایک کمرہ بھی شیئر کرنے لگے۔
دھونی اور رائنا 15 اگست کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
ایم ایس دھونی نے اپنا آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ جولائی 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور پھر وہ ایک سال سے زائد عرصے تک کرکٹ سے دور رہے، لیکن 15 اگست 2020 یعنی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم ایس دھونی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ کے شائقین ابھی دھونی کی ریٹائرمنٹ کی خبر سے باہر بھی نہیں نکلے تھے کہ اسی دن چند گھنٹوں بعد سریش رائنا نے بھی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ کرکٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔