ETV Bharat / sports

یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کو امریکہ میں پرواز سے اتارا گیا، جانیں کیا ہے پورا معاملہ؟ - KHABIB NURMAGOMEDOV

ایم ایم اے کے فائٹر خبیب نورماگومیدوف کو امریکہ جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا۔ خبیب نے نسلی امتیاز کا شک ظاہر کیا ہے۔

یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف
یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف (AFP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jan 13, 2025, 12:19 PM IST

نئی دہلی: یو ایف سی کے تجربہ کار فائٹر خبیب نورماگومیدوف ایک متنازعہ واقعے میں پھنس گئے ہیں۔ انھیں فرنٹیئر ایئر لائنز کی پرواز سے ایک تتنازعہ کے بعد اتار دیا گیا۔ سٹنگ ارینجمنٹ کو لے کر ایئرلائنز کے عملے سے ہوئی بحث کو اس کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔ روسی ایم ایم اے فائٹر اپنے ساتھیوں کے ساتھ امریکہ میں سفر کر رہے تھے لیکن ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر لائن کے عملے کے ساتھ ان کی معمولی بحث ہوگئی۔ اس پورے واقعے کو دوسرے مسافروں نے ویڈیو میں ریکارڈ کیا اور اب یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔

خبیب کی فلائٹ کے عملے سے بحث ہوئی جس کی وجہ سے انھیں فلائٹ سے اتار دیا گیا۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ایئر لائن کے عملے نے ایمرجنسی ایگزٹ رو ان کی سٹنگ ارینجمنٹ پر سوال اٹھایا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایئر لائن کا عملہ 36 سالہ خبیب سے پوچھ رہا ہے کہ کیا وہ ایمرجنسی میں مدد کر سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو یہ الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ہم آپ کو ایگزٹ رو میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میں یہ سب آگے پیچھے نہیں کرسکتی۔ میں ایک سپروائزر کو کال کروں گی۔ آپ یا تو دوسری سیٹ لے سکتے ہیں یا ہم آگے جا کر آپ کو جہاز سے اتار سکتے ہیں۔

خبیب کی درخواست کے باوجود کہ انہیں وہاں بیٹھنے کی اجازت ہے، عملے نے ان سے اپنی سیٹ تبدیل کرنے کی درخواست کی۔ آخر کار 36 سالہ فائٹر کو پرواز سے اتار دیا گیا۔

خبیب نے اب پورے معاملے پر بیان دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر دعویٰ کیا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ شروع سے ہی بدتمیز تھی اور اس نے سوال کیا کہ کس بنیاد پر انھیں کس بنیاد پر فلائٹ سے اتارا گیا۔

کیا خبیب کے ساتھ نسلی سلوک کیا گیا؟

خبیب نے لکھا، "سب سے پہلے، مجھے یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ FlyFrontier تھا نہ کہ AlaskaAir۔۔ روسی فائٹر نے مزید لکھا، جو خاتون میرے پاس سوال لے کر آئی وہ شروع سے ہی بہت بدتمیز تھی، حالانکہ میں بہت اچھی انگریزی بول سکتا ہوں اور سب کچھ سمجھتا بھی ہوں اور مدد کرنے پر راضی بھی ہو جاتا، اس نے مجھے اپنی سیٹ سے ہٹانے پر اصرار کیا۔ اس کی بنیاد کیا تھی، نسلی، قومی یا دیگر، کہہ نہیں سکتا۔

خبیب نورماگومیدوف نے مزید کہا کہ، دو منٹ کی بات چیت کے بعد اس نے سیکیورٹی کو کال کیا اور مجھے اس طیارے سے اتار دیا گیا، ڈیڑھ گھنٹے کے بعد میں دوسری ایئر لائن میں سوار ہوا اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔

روسی فائٹر نے مزید لکھا، میں نے پرسکون رہنے کی پوری کوشش کی جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن عملے کے وہ ارکان اگلی بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور گاہکوں کے ساتھ اچھا سلوک کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.