ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'زیڈ موڑ ٹنل ہمارے تمام مسائل کو ختم کر دے گی'، سرنگ سے مقامی لوگوں کو بڑی توقعات - Z MORH TUNNEL N LOCALS EXPECTATIONS

مقامی لوگوں نے امید ظاہر کی کہ اس ٹنل سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور دیگر خطوں سے رابطے کا مسئلہ حل ہوگا۔

زیڈ مورہ سرنگ سے مقامی لوگوں کو بڑی توقعات
زیڈ مورہ سرنگ سے مقامی لوگوں کو بڑی توقعات (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2025, 1:36 PM IST

Updated : Jan 13, 2025, 2:29 PM IST

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری نگر - سونمرگ ہائی وے پر بنی زیڈ موڑ ٹنل کو عوام کے نام وقف کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے خطے کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔

زیڈ مورہ سرنگ سے مقامی لوگوں کو بڑی توقعات (ETV Bharat)

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹنل سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف اور ایم ایل اے مہر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ سرنگ کے افتتاح کے لیے صبح چار بجے سے انتظار کر رہے تھے۔ لوگوں نے امید ظاہر کی کہ اس سرنگ کے افتتاح سے ان کے رابطے کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ "یہ خطہ، جو پہلے شدید برف باری کی وجہ سے چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک ملک کے باقی حصوں سے منقطع رہتا تھا، اب سال بھر رسائی حاصل کر سکے گا۔"

زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں متعدد اہم شخصیات کی شرکت
زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں متعدد اہم شخصیات کی شرکت (ETV Bharat)

زیڈ موڑ ٹنل ایک وسیع تر انفراسٹرکچر کا حصہ ہے، جس میں 31 سرنگوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں 20 جموں اور کشمیر میں اور 11 لداخ میں ہوں گی۔ اس بڑے زوجیلا ٹنل پروجیکٹ کا مقصد سری نگر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں رابطے کو یقینی بنانا ہے۔ زیر تعمیر زوجیلا ٹنل جو تقریباً 12,000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، سونمرگ کو لداخ میں دراس سے جوڑے گی اور توقع ہے کہ دسمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی۔ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد یہ فوجی نقل و حرکت کے لیے کافی اہم ہوگی، خاص طور پر سردیوں کے دوران جب روایتی راستے برف باری کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں۔

زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب
زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب (ETV Bharat)

27,000 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی گئی زیڈ موڑ ٹنل سونمرگ تک سال بھر رسائی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے، جو سری نگر-لیہہ ہائی وے سے متصل ایک اہم مقام ہے۔ یہ سرنگ یہاں سیاحت کو بڑھانے کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (پی او کے) کی سرحد اور چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر تعینات ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے رابطے کو بہتر بنا کر فوجی کارروائیوں میں بھی مدد دے گی۔

زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شریک عوام
زیڈ مورہ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شریک عوام (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں: زیڈ مورہ ٹنل کی خصوصیات، اسٹریٹجک اہمیت اور توقعات

Last Updated : Jan 13, 2025, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.