برج ٹاون: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ جیت لیا۔ اس سے قبل انہیں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے یہ میچ بہترین رن ریٹ کے ساتھ جیتا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرنے آئی یو ایس اے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 19.5 اوورز میں 128 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ امریکہ کی جانب سے اینڈریس گاس نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے، اس کے علاوہ نتیش کمار نے 20، اسٹیون ٹیلر نے 2 اور کپتان اروم جانس نے 11 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ کوری اینڈرسن بھی 15 گیندوں پر 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ملند کمار نے 21 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی بالنگ کی بات کریں تو روسٹن چیس نے شاندار اسپیل کیا اور 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ الزاری جوزف نے 31 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کئے، آندرے رسل نے 31 رنوں کے عوض 3 اور گڈاکیش نے ایک وکٹ حاصل کیا۔