ETV Bharat / state

ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ، فڑنویس اور اجیت پوار رہے موجود

مہاراشٹر میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ادھر نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر سسپنس برقرار ہے۔

ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ
ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے دیا استعفیٰ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

ممبئی: مہاراشٹر میں مہایوتی کی نئی ​​حکومت کی تشکیل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اس موقع پر شندے کے ساتھ این سی پی سربراہ اجیت پوار اور بی جے پی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے دعویدار دیویندر فڑنویس تھے۔ ایکناتھ شندے نئی حکومت کی حلف برداری تک نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کو راج بھون پہنچ کر گورنر سی پی رادھا کرشن کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ مہاراشٹر اسمبلی کی میعاد ختم ہو گئی۔

رادھا کرشن نے شندے سے درخواست کی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں۔ مہایوتی حکومت نے جون 2022 میں اقتدار سنبھالا تھا۔ حکمراں اتحاد نے 20 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں 288 اسمبلی سیٹوں میں سے 235 سیٹیں جیت کر فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔

تاہم مہایوتی اتحاد نے ابھی تک اپنے نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بدھ تک باضابطہ فیصلہ متوقع ہے۔ 2019 سے مہاراشٹر کے سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

مہایوتی نے وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان کیے بغیر ہی الیکشن لڑا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وقتاً فوقتاً یہ واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا فیصلہ تینوں پارٹیوں کے لیڈر مل بیٹھ کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.