لاس اینجلس: امریکہ کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے میٹروپولیٹن علاقے میں آگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔ آگ کے شعلے اب تک کی سب سے بڑی تباہ کاریاں مچانے کے بعد اب ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔ موسم میں بدھ کو نرمی آئی۔ فائر فائٹرز نے لاس اینجلس کے ارد گرد بڑے پیمانے پر لگی جنگل کی آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ، خطرناک صورت حال میں جاری کی گئی ریڈ فلیگ وارننگ کوئی نقصان پہنچائے بغیر ختم ہو گئی۔ حالانکہ پیشن گوئی کی گئی تھی کہ، جمعرات کے اوائل تک زیادہ تر پہاڑوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ لاس اینجلس میں نیشنل ویدر سروس کے مطابق، درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی، اور یہ ہفتے کے آخر میں اس کا خاتمے کا امکان تھا۔
اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب ان بہتر حالات سے فائر عملے کو مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور رہائشیوں کو تعمیر نو کے لیے محلوں میں واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔
سانتا انا کی ہوائیں اگلے ہفتے کے اوائل میں واپس آسکتی ہیں:
محکمہ موسمیات نے اچھی خبر کے طور پر اس ہفتے آگ سے کم نقصان ہونے اور تباہی سے راحت ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تو دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر بری خبر کے طور پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، اگلا ہفتہ تشویش کا باعث ہے۔ لیکن اس بات کا اعتماد ہے کہ گزشتہ ہفتے کی طرح آگ کی تباہ کاریاں نہیں دیکھیں گے۔
فائر فائٹرز اور پولیس کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس آگ کے آغاز کے بعد سے، حکام نے تقریباً نصف درجن لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن پر نئی، چھوٹی آگ لگانے کا الزام ہے۔
لاس اینجلس کے پولیس چیف جم میکڈونل نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے ایک درخت میں آگ لگانے کا اعتراف کیا کیونکہ اسے پتوں کے جلنے کی بو پسند تھی۔ ایک اور شخص نے کہا کہ، وہ افراتفری اور تباہی پھیلانے سے لطف اندوز ہوئی ہے۔
حالانکہ ابھی تک حکام نے آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا ہے۔ اس آگ سے امریکہ کو اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس آگ میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں۔
آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان:
آٹھ ماہ سے زائد عرصے میں تقریباً کوئی بارش نہ ہونے کے باعث، علاقہ میں اس سال ایک درجن سے زیادہ بار جنگل میں آگ لگی ہے۔ آگ زیادہ تر لاس اینجلس کے بڑے علاقے میں لگی ہے۔
اس آگ میں 63 مربع میل (163 مربع کلومیٹر) سے زیادہ پر مشتمل چار علاقے بری طرح جھلس چکے ہیں، جو مین ہٹن کے سائز سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے بدھ کو بتایا کہ تقریباً 30 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: