وادی غزہ، غزہ کی پٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا ہے۔ نتن یاہو ٹرمپ کے دوسرے دور میں دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں، نیتن یاہو اور اور وائٹ ہاؤس نے منگل کو اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ واضح رہے 19 جنوری سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ نافذ ہوا ہے جس نے غزہ میں 15 ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کو روک دیا ہے۔ آئندہ پیر سے جنگ بندی کے سب سے زیادہ مشکل دوسرے مرحلے بات چیت شروع ہونا ہے، جس کا مقصد جنگ کو ختم کرنا ہے۔
منگل کو نتن یاہو کے دفتر نے وائٹ ہاؤس کے دعوت نامہ کو شیئر کیا۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ، میں (ڈونلڈ ٹرمپ) اس بات پر بات کرنے کا منتظر ہوں کہ ہم اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں میں امن کیسے لا سکتے ہیں، اور اپنے مشترکہ مخالفین کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔
اندرون ملک دباؤ کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے لیے چار فروری کو ہونے والی ملاقات ایک موقع ہے کے وہ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برسوں میں ملنے والی حمایت کو یاد دلائیں اور اسرائیل کے جنگ کے طرز عمل کا دفاع کر سکیں۔ گزشتہ سال، دونوں رہنماؤں نے فلوریڈا میں تقریباً چار سال بعد ملاقات کی تھی۔
اسرائیل امریکہ کا سب سے اہم اتحادی ہے جس نے ریاستہائے متحدہ سے سب سے زیادہ فوجی امداد حاصل کی ہے۔ امکان ہے کہ نتن یاہو اس کے لیے ٹرمپ کی حوصلہ افزائی اور شکریہ ادا کریں گے۔ نتن یاہو ٹرمپ سے اپیل کر سکتے ہیں کہ، وہ بائیڈن انتظامیہ کی طرح کچھ ہتھیاروں کی فراہمی روکے نہ رکھیں، حالانکہ ابھی تک امریکہ نے دوسری ترسیل اور مجموعی طور پر فوجی مدد جاری رکھی ہے۔
نتن یاہو اس ملاقات میں ٹرمپ سے ایران پر مزید دباؤ بنانے ، اور ایران کے حریف اور عرب دنیا کے سب سے طاقتور ملک اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی، ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کو خطے میں بھیج رہے تھے تاکہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر غزہ کی موجودہ جنگ بندی کے لیے دباؤ بنا سکیں۔
واضح رہے، نتن یاہو نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت میں حماس کے مطالبات کو پورا نہ کرنے کی صورت میں جنگ کی تجدید کا عہد کیا ہے۔ حماس نے نے غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء اور پائیدار سکون کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: