ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں موسم نے بدلی کروٹ، آج سے مختلف علاقوں میں برفباری شروع - KASHMIR WEATHER UPDATE

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں آج برفباری شروع ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے موسم کا حال
جموں و کشمیر کے موسم کا حال (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2025, 12:19 PM IST

جموں (محمد اشرف گنائی): جموں و کشمیر کا موسم جمعرات سے ایک بار پھر کروٹ بدل لی ہے۔ آج وادیٔ کشمیر کے مختلف حصوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ ایسا ہی موسم جموں ڈویژن کے اونچے پہاڑی علاقوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں ڈوڈہ کشتواڑ، ریاسی اضلاع بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں 16 جنوری سے دوبارہ برفباری کا امکان ظاہر کیا۔ موسم میں یہ تبدیلی ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے آئی ہے۔ اسی طرح کی توقع 17 جنوری کو بھی ہے یعنی بروز جمعہ بھی یوٹی کے مختلف خطوں میں برفباری ہوگی۔ اس کے بعد 19 جنوری تک موسم صاف رہے گا۔ تاہم 20 سے 23 جنوری تک دوبارہ برف باری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے سفر سے قبل خطے کے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شدید سردی سے پریشان کشمیر کے عوام کو سردی کی لہر سے کوئی مہلت نہیں مل رہی ہے۔ بدھ کو بھی سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ پہلگام منفی 8.4 ڈگری سیلسیس کے ساتھ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا۔ وہیں جموں میں موسم صاف ہے اور صبح سے ہی سورج نکل آیا جس سے عوام کو سردی سے کافی راحت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ میں دراس کا درجہ حرارت -22 ڈگری سیلسیس، جموں و کشمیر میں سردی کی لہر نے تباہی مچا دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.