سری نگر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ، جب ملک اپنا یوم آئین منا رہا ہے، وہ اپنی منفرد شناخت کھونے اور پاکستان کی طرح بن جانے کا کا خطرہ مول لے رہا ہے کیونکہ اس کی آئینی اقدار کو ختم کیا جا رہا ہے۔
Today, as we celebrate Constitution Day, it is disheartening to see the largest minority in our country facing unprecedented threats. Their dignity , lives, livelihoods, and places of worship are under attack, contradicting the Constitution's guarantee of equal rights and…
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 26, 2024
محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، "آج جب ہم یوم دستور منا رہے ہیں، تو یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو غیر معمولی خطرات کا سامنا ہے۔ ان کی عزت، زندگی، معاش، اور عبادت گاہوں پر حملے ہو رہے ہیں، جو ہر شہری کے لیے مساوی حقوق اور وقار کی آئین کی ضمانت سے متصادم ہے، چاہے اس کا پس منظر کچھ بھی ہو،‘‘۔
جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم آئین منایا جا رہا ہے ۔ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستانی آئین ایک زندہ اور ترقی پسند دستاویز ہے، جسے بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق نئے خیالات کو شامل کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں یوم آئین کی تقریب کی صدارت کی، جب کہ کانگریس پارٹی بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے دفاتر میں تقاریب منعقد کر کے اس خاص دن کو منا رہی ہے۔
سنبھل، اتر پردیش میں شاہی جامع مسجد کے سروے کی مخالفت کرتے ہوئے برپا ہوئے تشدد اور چار افراد کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ سنبھل، اتر پردیش میں حالیہ تشدد، جہاں چار معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اس تلخ حقیقت کی دردناک یاد دہانی ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ، "مساجد کے نیچے مندروں کو تلاش کرنے کا یہ رجحان سپریم کورٹ کے ایک واضح فیصلے کے باوجود جاری ہے کہ تمام مذہبی مقامات پر جو 1947 میں موجود تھا، برقرار رکھا جانا چاہیے۔ آئینی اقدار اور قانون کی حکمرانی کا خاتمہ انتہائی تشویشناک ہے اور جب تک ہم جس ہندوستان کے خیال پر یقین رکھتے ہیں ان اقدار کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے نہیں ہوتے، ہمارا ملک اپنی منفرد شناخت کھو دینے اور اپنے پڑوسیوں سے الگ نہ ہونے کا خطرہ رکھتی ہے،‘‘
یہ بھی پڑھیں: