ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، نصب شدہ آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا - IED RECOVED SHOPIAN

جموں وکشمیر کے ضلع شوپیان کے کاشوہ چتراگام علاقے میں سیکیوریٹی فورسز نےبم کو ناکام بنا دیا۔

شوپیان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، نصب شدہ آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا
شوپیان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، نصب شدہ آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2025, 4:09 PM IST

شوپیان: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے کاشوہ چتراگام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا۔ سیکیوریٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں سڑک کنارے ایک بم (آئی ای ڈی) نصب کیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے مہارت کے ساتھ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔فورسز زرائع کے مطابق، اگر یہ دھماکہ ہوتا تو بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے تاکہ کسی اور ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

شوپیان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، نصب شدہ آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا (etv bharat)

مزید پڑھیں: ترال ناگہ واڈی علاقے میں بارودی سرنگ برآمد، ناکارہ بنانے کی کوششیں جاری
ایک اور واقعے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے سب ضلع ترال میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ بارودی سرنگ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترال علاقے کے ناگہ واڈی پنگلش میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو آئی ای ڈی کے طور پر نظر آنے والی مشکوک چیز کا پتہ چلا۔ بعد ازاں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا ہے اور بم کو ناکام بنادیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.