بارباڈوس: سر ووین رچرڈس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر8 گروپ 2 کے بارش سے متاثر ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے شریک میزبان ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کے 135 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا 12 رنوں کے اسکور پر لگا۔ ریزا ہنریک دوسرے اوور میں اپنی پہلی گیند پر رسل کا شکار بنے۔ اس کے بعد افریقہ نے 2 اووروں میں 15 رن بنائے تھے جب بارش نے میچ میں خلل ڈالا اور اسے روکنا پڑا۔
اس کے بعد جب میچ شروع ہوا جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیا دہف ملا۔ جنوبی افریقہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آیا تو اسے 90 گیندوں پر 108 رنز درکار تھے۔ جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹ گنوا دیں۔ تاہم وکٹوں کے مسلسل گرنے سے ایک وقت میں ویسٹ انڈیز مضبوط پوزیشن میں تھا ۔ افریقہ کو 1ایک اوور میں 5 رنز درکار تھے، جانسن نے چھکا لگا کر میچ افریقہ کے جھولے میں ڈال دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرسٹن اسٹبس نے 27 گیندوں پر سب سے زیادہ 29 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ہینرک کلاسن نے 10 گیندوں پر 22 اور ایڈن مارکرم نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے 4 اور مارکو جانسن نے 21 رن ناٹ آؤٹ بنائے۔