اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایلیس پیری کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلورو کی ممبئی کو سات وکٹوں سے شکست - WPL 2024

WPL 2024 ایلیس پیری کے 15 رن پر چھ وکٹ اور اس کے بعد ان کی 40 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور نے آج ویمنس پریمیئر لیگ کے 19ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔

ایلیس پیری کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلورو نے ممبئی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
ایلیس پیری کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلورو نے ممبئی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 12:52 PM IST

نئی دہلی:114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 25 کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ کپتان اسمرتی مندھانا 11 رنز بنانے کے بعد اور سوفی مولینو نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ساتویں اوور میں اسماعیل نے سوفی ڈیوائن کو چار رنز پر آؤٹ کیا۔ 39 کے اسکور پر تین وکٹیں گرنے کے ساتھ ہی ایلیس پیری اور ریچا گھوش نے اننگز کو سنبھالا۔ ایلیس پیری نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 40 رنز بنائے۔ وہیں ریچا گھوش نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے 15 اوورز میں تین وکٹ پر 115 رنز بنانے کے بعد سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے شبنم اسماعیل، ہیلی میتھیوز اور نیٹ سائور برنٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج رائل چیلنجرز بنگلور ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایلیس پیری نے کپتان اسمرتی مندھانا کے فیصلے کو درست ثابت کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ممبئی انڈینز ویمن کی شروعات اچھی رہی۔

اوپنرز ہیلی میتھیوز اور سنجیون سجنا نے پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں ڈیوائن نے ہیلی میتھیوز کو 26 رنز پر پیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ممبئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد نویں اوور میں پیری نے سنجیون سجنا کو 30 رنز پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اسی اوور میں پیری نے کپتان ہرمن پریت کور کو صفر پر بولڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات جائنٹس کے خلاف آٹھ رنز سے یوپی واریئرس کی شکست

حمیرا قاضی 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ ممبئی انڈینز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ایلس پیری نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو، سوفی ڈیوائن، سوبھانہ آشا اور شریانکا پاٹل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details