لکھنؤ:راجستھان رائلز نے ایک بار پھر اٹل بہاری واجپئی ایکانا اسٹیڈیم میں اپنی برتری ثابت کی۔ موجودہ سیزن میں اب تک کھیلے گئے نو میچوں میں یہ اس کی آٹھویں جیت تھی جب کہ اس نے دوسری بار لکھنؤ کو شکست دی ہے اور اس شکست کے ساتھ ہی لکھنؤ کی پلے آف کی امیدوں کو ہلکا سا دھچکا لگا ہے۔
کپتان کے ایل راہل (76) اور دیپک ہڈا (50) کے درمیان 115 رن کی سنچری شراکت کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے پانچ وکٹوں پر 196 رن بنائے تھے۔ اس سنچری پارٹنرشپ پر سیمسن اور جریل کی سنچری پارٹنرشپ نے پانی پھیرتے ہوئے جیت کا ہدف ایک اوور باقی رہتے ہی حاصل کر لیا گیا۔
اچھی شروعات کے بعد، راجستھان نے لگاتار دو وکٹ کھونے کے بعد کچھ وقت کے لیے مشکل میں نظر آنے لگا تھا جوس بٹلر (34) اور یشسوی جیسوال (24) کے وکٹ چھٹے اور ساتویں اوور کے درمیان لگاتار دو گیندوں پر لکھنؤ نے حاصل کرلئے تھے وہیں تجربہ کار امت مشرا نے اس فارم بلے باز ریان پراگ (14) کا وکٹ لے کر لکھنٔو کو مقابلے میں برابری پر کھڑا کردیا تھا۔
اس کے بعد سیمسن نے جریل کے ساتھ بغیر کسی خوف کے لکھنؤ کے گیند بازوں کا سامنا کیا۔ اسی دوران جریل کو لکھنؤ کے فیلڈ روں نے دو زندگیاں دیں جو اس کے لیے بہت مہنگی ثابت ہوئیں۔ اس دوران میچ لکھنؤ کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا جوبالآخر کار شکست میں بدل گیا۔ شکست کے باوجود لکھنؤ کی پلے آف کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں۔ اسے اگلے دو میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں۔