نئی دہلی: سپر 8 کا میچ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جہاں ہندوستانی ٹیم اس میچ کو جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گی وہیں بنگلہ دیش سپر-8 میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج کے میچ کے لئے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بنگلہ دیش ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے ۔ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔