نئی دہلی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران 2024 کے اولمپکس کے اختتام کے بعد انہیں گھر کا تیار کردہ 'چورما' کھلانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے یہ وعدہ اس وقت کیا جب وزیراعظم مودی نے اپنی رہائش گاہ پر پیرس اولمپکس 2024 کے ہندوستانی دستے سے ملاقات کی۔
اس دوران وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں سے بھی بات کی۔ اس کے ساتھ کچھ کھلاڑیوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حصہ لیا جن میں اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، لولینا بورگوہین ،خاتون باکسر نکہت زرین اور عالمی چمپئن جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا شامل تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔اس موقع پر نیرج چوپڑانے وزیراعظم نریندر مودی کو بتایا کہ سر میری ٹریننگ پلان کے مطابق چل رہی ہے۔ میں اکثر زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے محروم رہا لیکن اب میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔