اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میڈل میچ سے پہلے ونیش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد وزیراعظم نے کیا کہا؟ - PM Modi on Vinesh Phogat - PM MODI ON VINESH PHOGAT

وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ کے میڈل میچ سے قبل نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل دیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے کشتی میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ یقینی بنا چکی تھیں لیکن اب وہ فرانس کے دارالحکومت سے خالی ہاتھ لوٹیں گی۔

PM Modi Consoles Vinesh After Disqualification From Paris Olympics 2024
ونیش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد وزیراعظم مودی کا ٹویٹ (ANI and AP Photo)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 7, 2024, 1:39 PM IST

Updated : Aug 7, 2024, 2:53 PM IST

نئی دہلی: بھارتی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کا اولمپک تمغہ جیتنے کا خواب بدھ کے روز چکنا چور ہوگیا کیونکہ انہیں خواتین کے 50 کلو گرام کے زمرے سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیرس گیمز سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

پہلوان ونیش پھوگاٹ سے ملک سے بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ سب کی نظریں اس بات پر تھیں کہ آیا وہ پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتے گی۔ لیکن اسی درمیان یہ خبر سامنے آئی کہ ریسلر ونیش پھوگاٹ کو مقررہ کیٹیگری سے تقریباً 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

اب اس پر سیاسی شخصیات کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی پہلوان کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے، پی ایم نے ونیش کو چیمپئنز کا چیمپئن قرار دیا۔ پی ایم نے کہا کہ وہ بھارت کا فخر ہیں اور ہر بھارتی کے لیے ایک تحریک بھی ہیں۔ پی ایم نے مزید کہا کہ یہ خبر تکلیف دینے والی ہے۔ کاش وہ اس مایوسی کی وضاحت کر سکتے جو وہ محسوس کر رہے ہیں۔

ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کے خلاف بھارت کے لوگ پارلیمنٹ سے لیکر سوشل میڈیا تک سراپا احتجاج کر رہے ہیں اور ملک کی بیٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ونیش نے اگرچہ میڈل میچ نہیں کھیل پائی لیکن انھوں نے جس جذبے کے ساتھ پیرس اولمپکس میں کھیلا ہے اس پر پورے ملک کو فخر ہے۔

آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ ونیش کی نہیں بلکہ ملک کی توہین ہے، بھارتی حکومت کو اس میں مداخلت کرنی چاہیے۔ ونیش پوری دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی تھی، اسے 100 گرام زیادہ وزن دکھا کر نااہل قرار دینا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ پورا ملک ونیش کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور شیوسینا لیڈر ادھو ٹھاکرے نے بھی ونیش پھوگاٹ پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "مجھے ونیش پھوگاٹ پر فخر ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن کے نائب صدر کرن بھوشن کا کہنا ہے کہ 'وہ اس نااہلی کے خلاف اپیل کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیں

میڈل میچ سے عین قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار، آخر ایسا کیوں ہوا؟

Last Updated : Aug 7, 2024, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details