اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹائٹل کا دفاع کرنا آسان نہیں ہوتا ہے لیکن میں ایسا کرنے میں کامیاب رہی: اوانی لیکھرا - Avani Lekhara Interview - AVANI LEKHARA INTERVIEW

پیرس پیرا لمپکس 2024 کی گولڈن گرل اوانی لیکھرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیرا اسپورٹس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور ٹوکیو کے بعد پیرس میں بھی ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنا ایک الگ احساس رہا ہے۔

para shooting champion Avani Lekhara
پیرس پیرا لمپکس 2024 کی گولڈن گرل اوانی لیکھرا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 10, 2024, 7:21 PM IST

جے پور: پیرس میں منعقدہ پیرا لمپک گیمز میں ملک اور راجستھان کا نام روشن کرنے والی گولڈن گرل اوانی لیکھرا جے پور پہنچ گئی ہیں۔ ٹوکیو پیرا لمپک گیمز کے بعد اوانی نے پیرس پیرالمپک گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اوانی کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر اوانی نے کہا کہ پیرا اسپورٹس کے حوالے سے لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں پیرا اسپورٹس نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انھوں نے یہ کہا کہ جب وہ پیرس پیرا لمپک گیمز کے لیے روانہ ہو رہی تھیں تو اس وقت وہ کافی دباؤ محسوس کر رہی تھیں، کیوں کہ ٹوکیو پیرا اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ملک کو بہت زیادہ امیدیں تھیں کہ اوانی اس بار بھی گولڈ میڈل جیتے گی۔

پیرس پیرا لمپکس 2024 کی گولڈن گرل اوانی لیکھرا (Etv Bharat)

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اوانی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں شوٹنگ کا کریز بہت بڑھ گیا ہے۔ حال ہی میں پیرس پیرا لمپک گیمز میں ملک کے 10 نشانے باز شرکت کے لیے آئے تھے، جن میں سے پانچ شوٹرز پہلی بار پیرا لمپک گیمز کا حصہ تھے۔ ایسے میں کھیلوں کو لے کر لوگوں کا جوش مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب پیرا اسپورٹس بھی اپنی جگہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اوانی لیکھارا نے پیرس پیرالمپکس گیمز میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بار پیرس پیرا اولمپک گیمز میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس موقع پر راجستھان کے وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے تمام کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

راجیہ وردھن راٹھور نے کہا کہ پیرس پیرالمپک گیمز 2024 میں سخت محنت اور عزم کے ذریعے حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں پر پورے ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے نوجوان ہنر کو کھیلوں کی طرف راغب کر رہی ہے۔

اس بار پیرس پیرا اولمپک گیمز 2024 میں ہمارے ملک کے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ملک میں کھلاڑیوں کے پودے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں کھلاڑیوں کے لیے ایک مکمل ایکو سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ حکومت کھیلوں کے بجٹ میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صرف ایک میڈل، کہیں پاکستان بھارت سے اوپر تو کہیں پاکستان سب سے نیچے، آخر کیسے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details