نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں خراب کارکردگی کے بعد بھارت کے پیرا ایتھلیٹس نے پیرا لمپک گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی عزت بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارت نے پیرس پیرالمپکس میں کل 29 تمغے جیتے۔ جس میں سونے کے 7، چاندی کے 9 اور کانسی کے 13 تمغے شامل ہیں۔ جو کی ملک کی بہترین کارکردگی ہے۔
دس ستمبر کو نئی دہلی میں پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے پیرس پیرالمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔
وزیر کھیل نے اعلان کیا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مکسڈ ٹیم ایونٹ میں تمغے جیتنے والے کھلاڑی، جیسے آرچر شیتل دیوی کو 22.5 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم دی جائے گی۔
منڈاویہ نے 2028 لاس اینجلس پیرالمپکس میں مزید تمغے جیتنے کے لیے پیرا ایتھلیٹس کو مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پیرالمپکس اور پیرا کھیلوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 2016 میں 4 تمغوں میں سے، ہندوستان نے ٹوکیو میں 19، پیرس میں 29 تمغے جیتے اور 18 ویں نمبر پر رہا۔