پیرس: دیپیکا کماری، انکیتا بکات اور بھجن کور پر مشتمل بھارتی خواتین کی تیر اندازی ٹیم نے پیرس اولمپکس کے تیر اندازی ٹیم ایونٹ کے رینکنگ ایونٹ کے ذریعے کوارٹر فائنل میں براہ راست داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
تینوں نے ایونٹ میں چوتھی رینک حاصل کیا اور جنوبی کوریا (2046 پوائنٹس)، چین (1996 پوائنٹس) اور میکسیکو (1986 پوائنٹس) سے پیچھے رہے۔ بھارتی تیرانداز ٹیم نے ایونٹ میں 1983 پوائنٹس حاصل کئے۔
جنوبی کوریا کی ٹیم نے 2046 پوائنٹس حاصل کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، جس نے جاپان میں منعقدہ گزشتہ سمر گیمز میں ان کے ہی ملک کے 2032 پوائنٹس کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔