حیدرآباد: آئی پی ایل 2024 کا ایلیمینیٹر میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں کوہلی اینڈ کمپنی کا مقابلہ سنجو سیمسن کی راجستھان رائل سے ہوگا۔ جس میں جیتنے والی ٹیم کوالیفائر-2 کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی، اس لیے دونوں ٹیموں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کے لیے جیت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔
ایسے میں شائقین کی نظریں اس بات پر بھی لگی ہوئی ہیں کہ اگر آج کا میچ بارش یا کسی اور وجہ سے منسوخ ہوجاتا ہے تو کون سی ٹیم اگلے میچ کے لیے کوالیفائی کرے گی اور کون سی ٹیم کا سفر یہیں پر ختم ہوجائے گا۔
اگرچہ آج کے میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن اگر بارش ہوتی ہے تو سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان کو اس کا فائدہ ہوگا۔
کیونکہ راجستھان رائلز پوائنٹس ٹیبل میں بنگلورو سے اوپر ہے، راجستھان کے 17 پوائنٹس ہیں جبکہ بنگلورو کے 14 پوائنٹس ہیں، اس لیے راجستھان کوالیفائر-2 کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
لیکن اگر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوتے تو یہ فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جاتا، تو اس صورت میں بنگلورو کوالیفائر ٹو کے لیے کوالیفائی کرجاتا کیونکہ اس کا رن ریٹ راجستھان سے بہتر ہے۔