چنئی: ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چیپاک میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئے چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڈ اور راچن رویندرا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 62 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔
پہلے وکٹ کے طور پر راچن رویندرا کو راشد نے ساہا کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر پویلین بھیجا۔ راچن نے 20 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
اجنکیا رہانے 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 36 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 23 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 51 رنوں کو تعاون دیا۔
سمیر رضوی چھ گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 24 رنز بنا کر ناٹ رہے جبکہ رویندرا جڈیجہ سات رنز بنا کر آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔ چنئی نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 206 رنز بنائے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائی کشور، موہت شرما اور اسپینسر جانسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
گجرات ٹائنٹس کی ٹیم نے آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ چنئی سپرکنکس نے ایک تبدیلی کی ہے۔ گجرات ٹائٹنس کے کپتان شبمھن گل نے ٹاس کے وقت کہا کہ پچ اچھی ہے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ ٹیم کے حق میں درست ثابت ہوگا، ہمارے پاس تجربہ بالنگ لائن اپ ہے۔ اپنی بہترین گیندبازی سے میزبان ٹیم پر دباو بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔