نئی دہلی:انڈین بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام بی ڈبلیو ایف سپر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ایک گھنٹہ پانچ منٹ میں 15-21، 21-11، 21-18 سے شکست کھا کر رنر اپ رہا۔
اس نتیجہ پر ستوک سائراج رینکیریڈی نے کہاکہ ہم نے پہلے گیم میں کافی اچھی شروعات کی لیکن دوسرے میں ہم واقعی اچھی شروعات نہیں کرسکے اور کچھ ہی دیر میں ہم 11-5 سے نیچے تھے۔ تب سے، یہ کافی حد تک خراب تھا۔ واپس آنا مشکل تھا اور ہاں وہ (کانگ اور سیو) کافی مضبوط دفاعی جوڑی تھیں۔ مجموعی طور پر ہم اداس ہیں، اپنے ہوم ٹورنامنٹ میں فائنل ہار گئے لیکن اس میں بہت ساری مثبت چیزیں ہیں، پچھلے دو ہفتے واقعی اچھے رہے ہیں۔ ہم اگلے چند دنوں میں آل انگلینڈ اور فرنچ اوپن کے لیے دوبارہ آغاز کریں گے۔
اس سے قبل چین کے شی یو کی نے ٹائٹل کے لیے اپنا دو سال کا انتظار اس وقت ختم کیا جب انہوں نے مردوں کے سنگلز فائنل میں ہانگ کانگ کے لی چیوک ییو کو 23-21، 21-17 سے شکست دی۔
شی یو کی نے آج اپنی جیت پر کہاکہ 2024 میں یہ جیت میرے کیریئر کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی باوقار نوعیت کے پیش نظر اور اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ یہ ہندوستان میں ہوا ہے۔ میرے لیے خوش قسمتی ہے۔‘