پیرس:ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ۔ گروپ مرحلے کے تیسرے میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو 0۔2سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کر لی ہے۔اگلے میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو صرف شکست سے بچنا ہے۔
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنی مخالف ٹیم آئر لینڈ کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اس سے قبل ارجنٹائنا کے خلاف ہندوستان کا دوسرا گروپ میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔
اس دن میچ کے پہلے ہاف میں ہی فتح تقریباً یقینی تھی۔ ہندوستان کا پہلا گول 11ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کے ذریعہ ہوا جب ہرمن پریت نے ٹیم کی قیادت کی۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آٹھ منٹ کے بعد پنالٹی کارنر پر ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اولمپک ولیج میں بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کئی کھلاڑی پریشان
میچ میں 0۔2 کی برتری حاصل کرنے کے باوجود ہندوستان کو دوسرے ہاف میں کافی رفتار حاصل کرنے کی ضرورت تھی، خاص طور پر تیسرے کوارٹر میں آئرش نے بیک ٹو بیک پینلٹی کارنر حاصل کیے، جس سے ہندوستانی دفاع پر دباؤ بڑھ گیا، لیکن ہندوستانی دفاع نے دباؤ کو برقرار رکھا۔