اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روی چندرن اشون 100 ٹیسٹ کھیلنے والے تیسرے بھارتی اسپنر بن گئے - R Ashwin 100 Test

R Ashwin 100 Test آف اسپنر روی چندرن اشون 100 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ہربھجن اور کمبلے کے بعد تیسرے اسپنر بن گئے ہیں جبکہ ایسا کارنامہ انجام دینے والے وہ 14ویں بھارتی کرکٹر ہیں۔ دھرم شالہ میں کھیلا جانے والی 5واں ٹیسٹ اشون کے علاوہ انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کا بھی 100واں ٹیسٹ میچ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 3:58 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 10:56 PM IST

دھرم شالہ: روی چندرن اشون نے جمعرات کو ایک یادگار کارنامہ دیا ہے۔ وہ ٹیم انڈیا کے لیے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے تیسرے بھارتی اسپنر بن گئے ہیں۔ دراصل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا ہے۔اس میچ کے لیے میدان میں اترتے ہی وہ ایسا کرنے والے 14ویں بھارتی کرکٹرز بن گئے۔ اشون کے علاوہ یہ انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کا بھی 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

اس کے علاوہ جب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 8 مارچ سے شروع ہوگا تو کین ولیمسن ایشون اور بیرسٹو کے ساتھ اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے تیسرے کرکٹر بن جائیں گے ۔

اس کارنامے کا جشن منانے کے لیے اشون کو 100 نمر کی خصوصی کیپ پیش کی گئی۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (HPCA) اسٹیڈیم میں پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل اشون کی اہلیہ پرتھی اشون اور دو بیٹیوں کی موجودگی میں اشون کو یہ خصوصی کیپ پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ اشون پہلے ہی انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے چار ٹیسٹ میچوں کے دوران بڑے سنگ میل حاصل کر چکے ہیں۔ وہ سری لنکا کے عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن کے بعد 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے تیز ترین گیند باز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انیل کمبلے کی سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کے معاملے میں بھارتی گیندباز کی برابری بھی کر لی ہے۔ موجودہ سیریز میں، اشون نے چار میچوں میں 30.41 کی اوسط اور 46.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اشون نے بھارتی سرزمین پر سب سے زیادہ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی

Last Updated : Mar 7, 2024, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details