اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، مشیر خان اور اس کھلاڑی کے ساتھ دھوکہ - IND vs BAN Test Series - IND VS BAN TEST SERIES

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا جنھوں نے دلیپ ٹرافی کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ جبکہ بنگلہ دیش سیریز سے پہلے دلیپ ٹرافی کو بھارتی اسکواڈ منتخب کرنے کے لیے ایک پیمانہ قرار دیا گیا تھا۔

India Test Squad
ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، مشیر خان اور اس کھلاڑی کے ساتھ دھوکہ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 9, 2024, 2:25 PM IST

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد تقریباً 20 ماہ بعد وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ اس ٹیم میں روہت شرما بھارتی ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے جب کہ ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ دونوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دلیپ ٹرافی کے پہلے میچ میں 9 وکٹیں لینے والے آکاش دیپ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ نوجوان تیز گیندباز یش دیال کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ محمد شامی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش سیریز سے پہلے دلیپ ٹرافی کو بھارتی اسکواڈ منتخب کرنے کے لیے ایک پیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں جو بھی کھلاڑی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گا اس کے لیے ٹیم انڈیا کا دروازہ آسانی سے کھل جائے گا۔

لیکن یہ فارمولہ دلیپ ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں 181 رنز بنانے والے مشیر خان پر فٹ نہیں بیٹھ سکا، اس کے علاوہ نودیپ سینی نے بھی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا انھیں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے سرخیاں بنانے والے مشیر خان نے دلیپ ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انڈیا اے اور انڈیا بی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انڈیا بی کے لیے کھیلتے ہوئے مشیر نے اس وقت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب ان کی ٹیم 94 رنز پر سات وکٹ کھو دیی تھی۔

لیکن مشیر نے پہلی اننگز میں 373 گیندوں کا سامنا کیا اور 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 181 رنز بنائے۔ وہ بدقسمت رہے اور ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے۔ تاہم مشیر دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ وہیں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نودیپ سینی نے بھی دلیپ ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی اچھا کھیل کھیلا۔ انڈیا بی کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے اس وقت رنز بنائے جب ان کی ٹیم کو ان رنز کی بہت ضرورت تھی، ان کے بنائے ہوئے یہ رنز فتح کے لیے اہم ثابت ہوئے۔ اس میچ میں نودیپ نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بلے کے ساتھ انہوں نے پہلی اننگز میں 144 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایسے میں انہیں یش دیال یا آکاش دیپ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کا ٹیسٹ میچ 19 ستمبر کو چنئی میں شروع ہوگا۔ جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شریس ائیر، مکیش کمار، دیو دت پڈیکل، کے ایس بھرت اور اویش خان کو بھی ٹیم شامل نہیں کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک کل 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے بھارت نے 11 جیتے ہیں جبکہ دو میچ ڈرا رہے ہیں۔

وہیں بنگلہ دیش اس سیریز میں پاکستان کے خلاف 2-0 کی تاریخی جیت درج کرنے کے بعد بھارت سے سیریز کھیلنے آیا ہے۔ جب کہ اس سال جنوری-مارچ میں اپنے گھر پر انگلینڈ کو 4 - 1 سے شکست دینے کے بعد یہ بھارت کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، آر جڈیجہ، آر اشون، اکسر پٹیل، محمد سراج، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ، یش دیال، کلدیپ یادو

یہ بھی پڑھیں

جہاں نہیں چلے جیسوال اور پنت وہاں چلا مشیر خان کا بلا

ABOUT THE AUTHOR

...view details