نئی دہلی: خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے تمام ٹیمیں تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ اس دوران اب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے لیے انعامی رقم کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے اس سال اعلان کردہ انعامی رقم پچھلے ایڈیشن کی رقم سے دوگنی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے انعامی رقم بھی مردوں کے برابر کر گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین کے لیے مردوں کے برابر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے 2024 ایڈیشن کے لیے کل انعامی رقم بڑھا کر 7,958,080 ڈالر کر دی ہے – جو کہ ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 66 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے۔
خواتین کے T20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتحین کو مجموعی طور پر 2.34 ملین ڈالر ملیں گے، جو 2023 میں چیمپئن آسٹریلیا کو ادا کیے گئے 1 ملین ڈالر سے 134 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ رقم ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 19 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔