اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کے ایل راہل وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے، ڈراویڈ - ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان

Dravid On Kl Rahul ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈرایڈ نے منگل کو کہا کہ کے ایل راہل انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔

کے ایل راہل وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے:ڈراویڈ
کے ایل راہل وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے:ڈراویڈ

By UNI (United News of India)

Published : Jan 23, 2024, 5:57 PM IST

Updated : Jan 23, 2024, 9:14 PM IST

حیدرآباد:ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میں 25 جنوری کو حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پہلے میچ میں پنجہ آزمائی کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

میزبان ہندوستان کی ٹیم اعتماد سے لبریز ہے کیونکہ آخری سیریز میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گراونڈ کیپ ٹاون میں شکست دی تھی۔

دوسری طرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈ نے آج یہاں پہلے ٹسٹ سے قبل نامہ نگاروں سے کہا کہ راہل اس سیریز میں وکٹ کیپر کے طور پر نہیں کھیلیں گے اور ہم اس انتخاب کے بارے میں واضح ہیں۔

راہل ڈراویڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دورانیے اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دو دیگر وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا ہے۔ راہل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ میں سیریز ڈرا کرانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ لیکن پانچ ٹیسٹ میچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان حالات میں کھیلنے پرانتخاب دو دیگر وکٹ کیپرز کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ میری کامیابی کا پیمانہ رہے گا، جسپریت بمراہ

مانا جا رہا ہے کہ بھرت کے تجربے اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں انگلینڈ سیریز میں وکٹ کیپر کا کردار مل سکتا ہے۔ بھرت ایک ماہر وکٹ کیپر ہیں اور اسپن بولنگ کے دوران ان کے پاس اسٹمپ کرنے کی صلاحیت ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Jan 23, 2024, 9:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details