اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فیفا ورلڈ کپ کوالئفائرزمیں فلسطین نے بنگلہ دیش کو شکست دی - Fifa World Cup Qualifiers - FIFA WORLD CUP QUALIFIERS

Palestine Defeat Bangladesh میلا زاید ترمانی کے فیصلہ کن گول کی بدولت فلسطین نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ 2026 کے کوالئفائر میچ میں شکست دے کر اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن مستحکم کرلی۔

فیفا ورلڈ کپ کوالئفائرز:فلسطین نے بنگلہ دیش کو شکست دی
فیفا ورلڈ کپ کوالئفائرز:فلسطین نے بنگلہ دیش کو شکست دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 12:32 PM IST

ڈھاکہ:بنگلہ دہش کے وسنودھرا کنگ ایرنا میں میزبان بنگلہ دیش اور اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطین کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2026کوالئفائنگ راونڈ کے گروپ آئی کا اہم میچ کھیلا گیا۔

میزبان بنگلہ دیش اور فلسطین کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے شروعات سے میچ پر گرفت بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے چند حملے کئے گئے مگر مہمان ٹیم کی دفاعی دیوار پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

فلسطین کے کھلاڑیوں نے جوابی حملہ کیا ۔فلسطین کی جانب سے پے در پے حملوں کے سبب میزبان ٹیم دفاعی رخ اختیار کرنے پر مجبور پر گئی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور کوششوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا۔

دوسرے ہاف میں فلطسینی ٹیم کی جانب سے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی مگر فلسطین کے دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2026: ہندوستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر - FIFA World Cup Qualifiers 2026

کھیل کے انجوری ٹائم 92 ویں منٹ پر فلسطین کے کھلاڑی امید مہجنا کو رف کھیل کامظاہرہ کرنے پر ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیکھا گیا۔اس دھچکے کے بعد منٹ بعد ہی میلا زاید ترمانی نے انجوری ٹائم میں گول کرکے نا صرف فلسطین کی جیت دلائی بلکہ کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مین ڈرا میں رسائی کو یقینی بنا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details