نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیم انڈیا کی تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز 16 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔اس سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے بھی اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہےجس میں سابق کپتان کین ولیمسن کا نام بھی شامل ہے لیکن وہ انجری کی وجہ سے ہندوستان کے دورے پر ٹیم کے ساتھ نہیں آئیں گے۔ جس کی وجہ سے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔
ولیمسن کی انجری پر نیوزی لینڈ ٹیم کے سلیکٹر نے کیا کہا؟
نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کو ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ 'دائیں ہاتھ کے بلے باز ولیمسن کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل بحالی سے گزرنا ہو گا۔' نیوزی لینڈ ٹیم کے سلیکٹر سیم ویلز کا کہنا ہے کہ 'انہیں بتایا گیا تھا کہ ولیمسن کی انجری کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انہیں آرام دینے اور بحالی کے تحت رکھنے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا، 'ہمیں امید ہے کہ اگر کین بحالی کے تحت صحت یاب ہو گئے تو وہ دورے کے آخری حصے کے لیے دستیاب ہوں گے'۔ ویلز نے مزید کہا، 'اگرچہ دورے کے آغاز سے کین کی عدم دستیابی مایوس کن ہے، لیکن اس سے کسی اور کو ایک اہم سیریز میں کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔'
ولیمسن کے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ کے اعدادوشمار
ولیمسن کے پاس ہندوستان کے خلاف بہترین اعدادوشمار ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 13 ریڈ بال میچوں میں حصہ لیا ہے جس میں انہوں نے 37.87 کی اوسط سے 871 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے مین ان بلیو کے خلاف کھیلی گئی 24 اننگز میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔