نئی دہلی: ہندوستان 'اے' کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کیپڈ آل راؤنڈر بو ویبسٹر کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے میچ کے لیے پہلی بار آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ویبسٹر کے حوالے سے کہا گیا کہ 'آسٹریلیا اے کے لیے مضبوط ہندوستانی ٹیم کے خلاف کچھ رنز اور وکٹیں حاصل کرنا خوش آ کے لئے آئند تھا۔
بو ویبسٹر کی محنت رنگ لائی۔
ویبسٹر نے اپنے کیریئر میں اب تک 5000 سے زیادہ فرسٹ کلاس رنز اور تقریباً 150 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انڈیا 'اے' کے خلاف غیر سرکاری ٹیسٹ سیریز میں، ویبسٹر 72.50 کی اوسط سے 145 رنز بنا کر آسٹریلیا کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے ٹیم کی سات وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جس کے نتیجے میں انہیں آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیم فاسٹ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ، ویبسٹر ضرورت پڑنے پر آف اسپن بھی کر سکتے ہیں۔
JUST IN: A fresh face confirmed for the Aussie Test squad heading to Adelaide! #AUSvIND
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 28, 2024
Details: https://t.co/436boXikq6 pic.twitter.com/pcXntNLsVH
آل راؤنڈر بو ویبسٹر کو مچل مارش کی انجری کے خدشات کے درمیان آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مارش نے پرتھ ٹیسٹ میں 17 اوورز کرائے، جو 2019 کے اوول ٹیسٹ کے بعد کسی ٹیسٹ میں ان کی سب سے زیادہ بولنگ کارکردگی تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پرتھ ٹیسٹ جیت کر ہندوستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم: پیٹ کمنز (کپتان)، سکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، نیتھن میک سوینی، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، بو ویبسٹر