اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا آل ٹائم اسکورنگ کا ریکارڈ توڑ ا - Cristiano Ronaldo Saudi Pro League - CRISTIANO RONALDO SAUDI PRO LEAGUE

Cristiano Ronaldo Breaks Records In Saudi Pro League عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رونالڈو نے 2019 میں عبدالرزاق حمداللہ کے 34 گولز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا آل ٹائم اسکورنگ کا ریکارڈ توڑ ا
رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا آل ٹائم اسکورنگ کا ریکارڈ توڑ ا (Photo Cristiano Ronaldo X)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 4:54 PM IST

ریاض:دنیائے فٹبال کے کامیاب ترین اسٹرایئکرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 39 سالہ رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا آل ٹائم اسکورنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سیزن کے اپنے آخری میچ میں دو گول کرنے کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے اور اس نے 2019 میں عبدالرزاق حمداللہ کے 34 گولز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ریکارڈ توڑ کارکردگی کے بعد وہ سوشل میڈیا پر گئے اور ایکس پر ایک بیان پوسٹ کیا۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میں ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتا، اس کے برعکس، ریکارڈز میرے پیچھے چلتے ہیں۔ النصر نے سیزن کو دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے سیزن کا اختتام کیا۔ وہ اپنے حریف الہلال کو پیچھے چھوڑ گئے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 34 میچوں کے سیزن میں ایک بھی میچ نہیں ہارا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹینس اسٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر - French Open 2024

پرتگال کے رونالڈو نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور 11 مرتبہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو گول کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں ٹاپ اسکورر بنے ۔پانچ بار چیمپئنز لیگ کے فاتح نے 2023 میں النصر میں شمولیت اختیار کی اور لیگ میں انقلاب برپا کر دیا۔ ان کی آمد نے خلیجی خطے میں یورپ کے بڑے ناموں کی آمد کی راہ ہموار کی، جن میں کریم بینزیما، نیمار جونیئر اور ریاض مہراج شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details