اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خاتون کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی، سابق سری لنکن کھلاڑی پر 20 سال کی پابندی - Dulip Samaraweera Banned

سری لنکا کے سابق کھلاڑی اور وکٹوریہ ویمنز ٹیم کے کوچ دلیپ سماراویرا پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایک خاتون کھلاڑی سے مبینہ بدتمیزی کے الزام میں 20 سال تک پابندی عائد کر دی ہے۔

Former Sri Lanka Test Cricketer Dulip Samaraweera
سری لنکا کے سابق کھلاڑی اور وکٹوریہ ویمنز ٹیم کے کوچ دلیپ سماراویرا (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 19, 2024, 7:01 PM IST

نئی دہلی: سابق سری لنکا مینز کرکٹر دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال تک آسٹریلیائی کرکٹ میں کسی بھی عہدے پر فائز رہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 1993 سے 1995 تک سری لنکا کے لیے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے کھیلنے والے سماراویرا، ایک خاتون کھلاڑی سے مبینہ بدتمیزی کے الزام میں زیر تفتیش تھے۔

تحقیقات میں وہ ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد ان پر 20 سال تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر 2008 میں کرکٹ وکٹوریہ میں ایک ماہر بیٹنگ کوچ کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل انہیں گزشتہ سال نومبر میں خواتین ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا، ہم تمام کھلاڑیوں اور عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بدسلوکی کا شکار ہونے والوں کی فلاح و بہبود سب سے اہم ہے۔ کرکٹ وکٹوریہ نے غیر مناسب رویہ کا شکار ہونے والی خاتون کرکٹر کے بولنے کی بہادری کو سراہا۔

52 سالہ سماراویرا اس سال اگست میں انڈیا اے کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی سیریز کے لیے آسٹریلیا اے ویمنز ٹیم کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار تھے لیکن ان پر سنگین بدتمیزی کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details