اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اشون موجودہ راجکوٹ ٹیسٹ سے دستبردار

Ashwin Withdraw From Rajkot Test روی چندرن اشون نے خاندانی وجوہات کی بنا پر یہاں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔راجکوٹ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں روی چندرن اشون کی کمی محسوس ہو سکتی ہے کیونکہ چوتھی اننگ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو بیٹنگ کرنی ہے۔

اشون موجودہ راجکوٹ ٹیسٹ سے دستبردار
اشون موجودہ راجکوٹ ٹیسٹ سے دستبردار

By UNI (United News of India)

Published : Feb 17, 2024, 5:29 PM IST

راجکوٹ:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کی رات دیر گئے ایک بیان جاری کیا جس میں اس کی تصدیق کی گئی، ’’اشون خاندانی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے فوری طور پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں بی سی سی آئی اور ٹیم اشون کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ بی سی سی آئی چیمپیئن کرکٹر اور ان کے اہل خانہ کے لیے اپنی دلی حمایت کرتا ہے۔ کھلاڑیوں اور ان کے چاہنے والوں کی صحت اور بھلائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ بورڈ اشون اور ان کے خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا،بورڈ اور ٹیم اشون کو تمام ضروری مدد فراہم کرنا جاری رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے رابطے کے راستے کھلے رکھے گی۔ ٹیم انڈیا اس حساس دور میں شائقین اور میڈیا کی سمجھ اور ہمدردی کی تعریف کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشون 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی گیندباز بن گئے

اشون نے دوسرے دن جیک کرولی کا وکٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 500ویں وکٹ کا جشن منایا۔ وہ ٹیسٹ کی تاریخ میں 500 وکٹوں کا ہندسہ عبور کرنے والے نویں بولربن گئے اور انل کمبلے کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد ہندوستانی گیندباز ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details