پیرس: پیرس اولمپکس کے تیسرے دن بھارت نے اپنا دوسرا تمغہ کھو دیا ہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ساتویں مقام پر رہنے والے ارجن ببوتا 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی فائنل راونڈ میں چوتھے مقام پر رہے۔ جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی میڈل نہیں حاصل کر سکے۔ ارجن ببوتا 0.9 کے فرق سے میڈل سے محروم رہے۔
اس سے قبل بھارتی شوٹر رمیتا جندال 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کے ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں تھیں۔ انھوں نے فائنل راونڈ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی جس کی وجہ سے بھارت کو وہ کوئی بھی میڈل نہیں دلا سکیں۔
لیکن 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے بھارت کو خوشی کا موقع فراہم کیا اور کانسے کے تمغے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جس سے بھارت کو ان سے میڈل کی امیدیں بڑھ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے گزشتہ روز خواتین کے دس میٹر ایئر پسٹل میں منو بھاکر نے بھارت کو پہلا تمغہ دلایا تھا۔ انھوں نے فائنل راونڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھیں، جس کی وجہ سے انھوں نے کانسے کے تمغے پر قبضہ کرکے تاریخ رقم کردی۔