نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم محض 56 رنز پر سمٹ گئی۔ افریقہ کے لئے یہ ہدف اتنا تھا کہ اس نے صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 56 رن کا چھوٹا سا ہدف صرف 8.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کو بہت مہنگا ثابت ہوا۔ افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کی تیز باؤلنگ کا سامنا نہیں کرپائی اور اس کے وکٹ یکے بعد دیگرے گرتے چلے گئے اور پوری ٹیم صرف 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوئی بھی افغان بلے باز 10 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔ صرف عظمت اللہ عمرزئی ڈبل فیگرز کو چھونے والے واحد بلے باز تھے۔