نئی دہلی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک ایک بڑے سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں؟ لیکن اب بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس پر بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔
دراصل راجیو شکلا اتر پردیش کے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے گراؤنڈ پہنچے تھے۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے والی بھارتی ٹیم پر بڑا بیان دیا ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ اس تعلق سے حکومت فیصلہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ایا بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائے گی یا نہیں۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم ہمیشہ بین الاقوامی دوروں کے لیے حکومت سے اجازت لیتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر حکومت پر منحصر ہے کہ ٹیم کو کسی ملک میں بھیجنا ہے اور کس ملک میں نہیں۔ بھارت کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
Indian government will decide whether cricket team will travel to Pakistan for Champions Trophy next year: BCCI VP Rajeev Shukla
— Press Trust of India (@PTI_News) September 30, 2024
ایسے میں راجیو شکلا نے واضح کیا ہے کہ ٹیم انڈیا اسی وقت پاکستان کا سفر کرے گی جب بھارتی حکومت ٹیم کو پاکستان کے سفر کی اجازت دے گی۔ اس سے قبل اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنا بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ ان دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے سیاسی کشدگی کا ماحول ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ممالک دو طرفہ سیریز کھیلنے سے گریز کرتے رہے ہیں لیکن وہ آئی سی سی ایونٹ میں کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن اب آئی سی سی ایونٹ میں بھی ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔