کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر سمٹ گئی، اس کے بعد بھارتی ٹیم کے تیزی سے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹ 285 رنز بنا کر ڈکلیئر بھی کردیا۔
اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے رشبھ پنت کو بہت غصے سے دیکھا اور پھر پنت مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
Luck favours the brave🫨
— JioCinema (@JioCinema) September 30, 2024
Kohli survives to hug it out with Pant in the middle! 😍#IDFCFirstBankTestSeries #JioCinemaSports #INDvBAN pic.twitter.com/XVDyR0ffD3
بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر سمیٹ دیا۔
جس کے بعد بھارتی ٹیم نے ایسی جارحانہ اننگز شروع کی کہ ٹیسٹ میچ میں موجود تماشائیوں نے ٹی ٹوئنٹی کا مزہ لینا شروع کر دیا۔ اس کے بعد بھارت نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز پر ڈکلیئر کر دی، جس کی وجہ سے بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔