ETV Bharat / sports

آوٹ آف فارم ویراٹ کوہلی کے نام ایک اور ریکارڈ، سچن، سنگاکارا اور پونٹنگ کو ایک ساتھ پچھاڑا - Kohli surpasses Sachin

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 3 hours ago

بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ گرین پارک اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی (AP PHOTO)

کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گرین پارک اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے دن تاریخ رقم کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ میں جیسے ہی انہوں نے 35 رنز مکمل کیے ویسے ہی انھوں نے اپنے آئیڈیل بلے باز سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کانپور ٹیسٹ میں ویراٹ کوہلی نے پہلی اننگز میں 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن جب انھوں نے 35 واں رن لیا تو ویراٹ نے بین الاقوامی کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ سچن تنڈولکر کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ اس کے ساتھ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

کوہلی کرکٹ کے آئیکن سچن تنڈولکر، کمار سنگاکارا اور رکی پونٹنگ کے بعد 27,000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے چوتھے مجموعی کرکٹر ہیں۔ اس فہرست میں سچن 34,357 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد سنگاکارا 28016 اور پونٹنگ 27483 رنز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی 27,000 بین الاقوامی رنز بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں کیونکہ انہوں نے تنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 623 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ کوہلی اس وقت تینوں فارمیٹس کے بین الاقوامی کرکٹ میں 594 اننگز کھیل چکے ہیں جبکہ سنگاکارا نے 648 اننگز اور پونٹنگ 650 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس سے پہلے کوہلی فروری 2023 میں 25,000 بین الاقوامی رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز تھے اور اکتوبر 2023 میں سب سے تیز 26,000 رنز بنانے والے بنے تھے۔ کوہلی نے کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر خود کو قائم کرنا جاری رکھا ہے۔

تیز ترین 27,000 انٹرنیشنل رنز

1- ویراٹ کوہلی 594 اننگز

2- سچن تنڈولکر 623 اننگز

3- کمار سنگاکارا 648 اننگز

4- رکی پونٹنگ 650 اننگز

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز

1- سچن ٹنڈولکر (انڈیا) نے 782 اننگز میں 34,357 رنز

2- کمار سنگاکارا (سری لنکا) 666 اننگز میں 28,016 رنز

3- رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) 668 اننگز میں 27,483 رنز

4- ویراٹ کوہلی (انڈیا) 594 اننگز میں* 27,009 رنز

5- مہیلا جے وردھنے (سری لنکا) 725 اننگز میں 25,957 رنز

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ویراٹ کوہلی کے شاندار کیریئر کا ایک اور بڑا سنگ میل، انہوں نے 27000 بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے۔ آپ کا جذبہ، مستقل مزاجی اور کرکٹ کو بہتر بنانے کی بھوک متاثر کن ہے مبارک ہو کوہلی، آپ کا سفر لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ کانپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد بارش کے باعث دو دن تک کھیل نہیں ہو سکا لیکن میچ کے چوتھے دن بھارت نے بنگلہ دیش کو 233 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد بھارت نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز پر ڈکلیئر کر دی، جس کی وجہ سے بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رویندر جڈیجہ کا بڑا کارنامہ، کانپور ٹیسٹ میں ایک وکٹ لے کر ریکارڈ بک میں درج کرایا نام

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹی ٹوئنٹی جیسا نظارہ، تیزترین رنز بنانے کا ریکارڈ ٹیم انڈیا کے نام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.