ETV Bharat / sports

آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد جے شاہ کی جگہ کون لے گا؟ یہ چار نام سب سے آگے - BCCI New Secretary - BCCI NEW SECRETARY

بی سی سی آئی کے موجودہ سیکریٹری جے شاہ اب آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں اور وہ یکم دسمبر سے اس کا عہدہ بھی سنبھال لیں گے۔ لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ بی سی سی آئی میں جے شاہ کی جگہ کون لے سکتا ہے۔

jay shah
آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 30, 2024, 7:23 PM IST

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے موجودہ سیکریٹری جے شاہ اب آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں اور بی سی سی آئی کے ساتھ ان کی مدت ملازمت جلد ختم ہونے والی ہے۔ جس کے بعد سب سے بڑا سوال اب یہ کھڑا ہو رہا ہے کہ ان کی جگہ بی سی سی آئی کا اگلا سیکرٹری کون ہوگا؟

بی سی سی آئی کی 93ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) اتوار کو بنگلورو میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں موجود ممبران نے موجودہ سیکریٹری جئے شاہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے جانشین کی تلاش کے لیے عمل کو تیز کریں تاکہ یہ تبدیلی جلد مکمل ہوسکے۔ اگرچہ نئے سیکریٹری کے بارے میں بات کرنا میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، پھر بھی میٹنگ میں موجود لوگوں نے اس پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق جے شاہ نومبر کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور یکم دسمبر سے 3 سال کے لیے آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، مٹنگ میں یہ درخواست کی گئی کہ سب کچھ صحیح وقت پر ہونا چاہیے، تاکہ ہمیں ایک واضح نقطہ نظر مل سکے۔

اس وقت بی سی سی آئی کے خزانچی آشیش شیلر، آنجہانی بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کے بیٹے روہن جیٹلی، جوائنٹ سیکریٹری دیوجیت سائکیا اور گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل اس عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

دراصل اے جی ایم کی ترجیح آئی سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے بھارت سے دو نمائندوں کی نامزدگی تھی۔ فی الحال، جے شاہ آئی سی سی بورڈ میں بی سی سی آئی کے نمائندے ہیں اور آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل کے پاس چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں یہی کام ہے۔ اے جی ایم نے جنرل باڈی کے اراکین کو جلد از جلد عہدوں کے لیے دو نام تجویز کرنے کا کام سونپا ہے۔

اے جی ایم نے 2024-25 کے سیزن کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری دی اور اراکین نے متفقہ طور پر بی سی سی آئی کی بطور سوسائٹی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے کھیلنے کا فیصلہ اگلے ماہ ہوگا، پی سی بی چیئرمین کی جے شاہ سے ملاقات کا امکان

آئی سی سی کا چیئرمین بننے پر ممتا بنرجی نے امت شاہ کو دے دی مبارکباد

جے شاہ کو بطور آئی سی سی چیئرمین ہر ماہ کتنی تنخواہ ملے گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.