ETV Bharat / entertainment

کمبھ میلے میں مالا بیچنے والی کی غزالہ چشم کا سحر، دنیا ان آنکھوں کی دیوانی ہوگئی - MAHA KUMBH 2025

مہاکمب 2025 میں مالا بیچنے والی ایک لڑکی اپنی خوبصورت اور مسحور کن آنکھوں کی وجہ سے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو دیکھیں

خوبصورت آنکھوں والی یہ لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی
خوبصورت آنکھوں والی یہ لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی (Photo from Viral Video)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2025, 11:10 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): اترپردیش کے پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ چل رہا ہے۔ اس مذہبی میلے میں مالا بیچ رہی ایک لڑکی نے دنیا کو اپنی آنکھوں کے جادو سے حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ لڑکی اپنی خوبصورت، بڑی بڑی اور گہری آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مالا بیچنے والی ساگر جیسی آنکھوں والی لڑکی

مدھیہ پردیش کے اندور سے اپنے خاندان کے ساتھ کمبھ میلے میں پہنچی یہ لڑکی رودراکش کی مالا بیچ رہی ہے۔ اس لڑکی کا نام مونا ہے جس کی آنکھیں سمندر جیسی گہری ہیں۔ اس کا سان٘ولا رنگ اور بڑی بڑی گہری آنکھیں لوگوں کو بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ کچھ ہی دیر میں یہ لڑکی پورے ملک میں وائرل ہوگئی۔ جس کی بھی نظر مونا کی آنکھوں پر پڑتی ہے وہ حیرت کے ساتھ ان میں ڈوبتا چلا جاتا ہے۔ مونا کے ویڈیو کو صرف ایک نہیں بلکہ لاکھوں انسٹاگرام صارفین نے شیئر کیا ہے۔ اس وقت مونا کی خوبصورتی ہر دوسری انسٹا ریل پر نظر آتی ہے۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو مونا کی خوبصورتی کا موازنہ مونا لیزا تک سے کر ڈالا۔

مونا کی خوبصورتی کو دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت لڑکیاں غریب گھروں میں ہی پیدا ہوتی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ آنکھیں ہیں یا سمندر، اس کے سامنے اداکارائیں بھی فیل ہیں۔ تیسرے صارف نے لکھا کہ ایسی خوبصورتی کسی غریب کو اللہ ہی دے سکتا ہے۔ مونا کی خوبصورتی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ایک سے بڑھ ایک مبالغہ آمیز تبصرے بھی شامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کمبھ میلہ 13 جنوری سے شروع ہوا ہے اور یہ 26 فروری یعنی 45 دن تک جاری رہے گا۔ یہاں ملک اور دنیا بھر سے ہندو عقیدت مند گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر ڈبکی لگانے آ رہے ہیں۔ کمبھ میلہ ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے اور اس بار میلے میں 40 کروڑ لوگوں کے آنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ٹورزم اشیکا تنیجا سادھوی بن گئیں، جبل پور میں دکشا لے لی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.