واشنگٹن: جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حلف برداری کے فوراً بعد پیر کی سہ پہر وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے تو ان کے آفس ڈیسک پر 100 سے زیادہ انتظامی حکمنامے ان کے منتظر ہوں گے، جو ان کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے ٹرمپ کی دوسری مدت کار کے دھماکے دار آغاز لیے تیار کیے ہیں۔
ان ایگزیکٹو آرڈرز کا مقصد بنیادی طور پر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں کو پورا کرنا ہے۔ این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ پہلے دن انتظامی حکمناموں کے "ریکارڈ نمبر'' پر دستخط کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ایگزیکٹو آرڈرز 100 سے زیادہ ہوں گے تو انہوں نے کہا، 'بالکل، اس زمرے میں کم سے کم اتنے تو ہوں گے ہی''
ایک ایگزیکٹو آرڈر ایک ایسا حکمنامہ ہوتا ہے جو امریکی صدر کی طرف سے یکطرفہ طور پر جاری کیا جاتا ہے اور یہ قانون کی طاقت رکھتا ہے۔ قانون سازی کے برعکس، ایگزیکٹو آرڈرز کو کانگر (پارلیمنٹ) کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن انہیں عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہمارے پاس دستاویزات کی ریکارڈ تعداد موجود ہے جس پر میں اس (افتتاحی) تقریر کے فوراً بعد دستخط کروں گا۔‘‘ وہ کل 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
یہ حکمنامے پانچ موضوعات سے متعلق
ان کے ایک قریبی ساتھی اسٹیفن ملر نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ یہ حکمنامے بنیادی طور پر پانچ موضوعات سے متعلق ہوں گے جیسے کہ ایک جنوبی سرحد کو سیل کرنا، بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری، خواتین کے کھیلوں میں خواجہ سراؤں پر پابندی، توانائی کی توسیع پر پابندیوں کو ہٹانا اور حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا۔ ان سب کے علاوہ وہ اپنی سابقہ حکومت کی طرح کچھ مسلم ممالک کے لیے ویزے پر دوبارہ پابندی لگا سکتے ہیں۔
مسلم ممالک پر پابندی
ڈونلڈ ٹرمپ آفس سنھالنے کے پہلے دن اپنی پہلی مدت کار کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو بحال کر سکتے ہیں جس میں انہوں نے کئی مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخل پر پابندی لگا دی تھی۔ اس پابندی کو صدر جو بائیڈن نے اپنے دور میں ختم کر دیا۔ ٹرمپ پہلے دن شام، لیبیا، یمن اور سوڈان سمیت متعدد مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی دوبارہ لگا سکتے ہیں۔ اس بار کی پابندی میں غزہ پٹی کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی نئی مدت کے دوران پابندی کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ "مہاجرین کے داخلے کو معطل کرنے، دوبارہ آبادکاری کو روکنے اور 'دہشت گردوں' کو ہمارے ملک سے باہر رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
روس یوکرین جنگ کا خاتمہ
ٹرمپ نے انتخابی تشہیر کے دوران بار بار کہا کہ یوکرین اور غزہ میں جنگیں ان کے ہوتے ہوئے کبھی نہیں شروع ہوتیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدہ تو آج اتوار سے شروع ہو رہا ہے لیکن یوکرین میں لڑائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ، پوتن کی فون پر بات چیت، یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال: رپورٹ
ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوسری مدت کے دوران یوکرین جنگ کو تیزی سے ختم کر دیں گے۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے "24 گھنٹے" کے اندر یہ جنگ ہو جائے گی۔
امریکی کیپیٹل حملہ کے ملزمان کو معافی
ان کے ایگزیکٹو آرڈرز میں امریکی کیپیٹل حملہ معاملے میں گرفتار ان کے حامیوں کو معاف کرنا بھی شامل ہے جنہیں چار سال قبل چھ جنوری کو ہوئے حملے میں ان کے کردار کے لیے گرفتار کیا تھا۔
بائیڈن کے حکمناموں کو پلٹنے کا امکان
78 سالہ ٹرمپ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے کچھ ایگزیکٹو آرڈرز اور اقدامات کو واپس بھی لے سکتے ہیں۔ ان میں نمایاں طور پر پیرس ماحولیاتی معاہدہ، جیواشم ایندھن کی پیداوار پر پابندیاں ہٹانا اور تیل کے لیے گھریلو کھدائی میں توسیع شامل ہیں۔ امریکی اہلکار سارہ کارٹر نے کہا کہ "طاقت کا یہ جھکاؤ ان کے ایجنڈے کے زیادہ تر حصے کو تیزی سے نافذ کرے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کابینہ میں اسرائیل کے حامیوں کی تقرری پر امریکی مسلمان ناراض
بائیڈن نے اپنے پہلے دن نو ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے تھے۔ ان میں سے چھ میں انہوں نے اپنے پیشرو ٹرمپ کے فیصلوں کو پلٹنے کا حکم دیا تھا۔ بائیڈن نے پہلے ہفتے میں 22 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے۔
صدر بائیڈن نے چھ جنوری کو جاری کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں 625 ملین ایکڑ سے زیادہ سمندری علاقے پر امریکی توانائی کی تلاش پر پابندی لگا دی تھی۔ امید کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ اپنے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اس حکم کو پلٹ دیں گے۔
درآمدات پر محصولات بڑھانے کا امکان
دسمبر میں این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں سے درآمدات پر محصولات لگانے کے مہم کے وعدے کو پورا کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ چین، میکسیکو اور کینیڈا جیسے ممالک پر پہلے اعلان کردہ محصولات پر ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی ویڈیو شیئر کی بھڑک گئے نتن یاہو
اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے اپنے پہلے دن کے ایگزیکٹو آرڈرز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "پہلے دن، میں امریکہ کی تاریخ میں مجرموں کی ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کروں گا۔" ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا کہ "میں سرحد بند کرنا چاہتا ہوں اور میں ڈرل، ڈرل، ڈرل کرنا چاہتا ہوں۔"
غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری
پولیٹیکو نے کہا کہ پیر کو اوول آفس میں داخل ہوتے ہی ٹرمپ نے واضح اشارہ دیا کہ سرحد غیر قانونی کراسنگ کے لیے بند ہے اور جو بھی غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہ رہا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے جرائم کیے ہیں، انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "وہ متعدد ایگزیکٹو آرڈرز اور اقدامات کے ذریعے ایسا کریں گے۔ اپنی پہلی مدت کار کی پالیسیوں کو دوبارہ نافذ کریں گے، بائیڈن انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں کو پلٹ دیں گے۔ اگلے چار برسوں کا طرز حکومت پہلے دن طے کیا جائے گا۔''
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کیا، 100 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی