نئی دہلی:یکم اپریل کو شام میں اپنے مشن کے خلاف حملے کے جواب میں جب ایران نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے 300 سے زیادہ ڈرون، کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل داغے، تو گویا پوری دنیا سکتے میں آگئی۔
دنیا کے ایک حصے میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے کے ممکنہ جوابی ردِعمل کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ تاہم اس رپورٹ کے تحریر ہونے تک اسرائیل نے ایسا نہیں کیا اور غالب امکان ہے کہ مستقبل قریب میں نہیں ہوگا۔
یکم اپریل کو ایک اسرائیلی فضائی حملے نے شام کے دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے ملحق ایرانی قونصل خانے کی ملحقہ عمارت کو تباہ کر دیا، جس میں پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک سینئر قدس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سات دیگر آئی آر جی سی افسران شامل تھے۔ جنوری 2020 میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں قدس فورس کے اس وقت کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے زاہدی سب سے سینئر ایرانی افسر تھے، جنہیں خفیہ آپریشن میں ہلاک کیا گیا، جن کا تعلق ایران کے اس دفاعی شعبے سے تھا جو بنیادی طور پر بیرونی اور خفیہ فوجی کارروائیوں کے لیے ذمہ دارہے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ شام میں جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہ نہ تو ایرانی قونصل خانہ تھا اور نہ ہی سفارت خانہ بلکہ قدس فورس کی ایک فوجی عمارت "دمشق میں شہری ڈھانچے کے بھیس میں" تھی۔ اسرائیل نے امریکہ سے کہا کہ ایران کی طرف سے جوابی حملہ کیا گیا، تو اسرائیل کی طرف سے سخت جواب دیا جائے گا۔
تاہم، 13 اپریل کو، ایرانی فوج نے ایک ہوائی حملہ کیا، اسرائیل پر 300 سے زیادہ اسٹینڈ آف ہتھیاروں کو فائر کیا، جس میں کم از کم 170 فضائی ڈرونز، 30 کروز میزائل، اور 120 بیلسٹک میزائل شامل تھے۔ یہ حملہ، تاریخ کا سب سے بڑا واحد ڈرون حملہ تھا، جس کے بارے میں اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اسے ناکام بنا دیا گیا، لیکن ایران اسے بڑی کامیابی سے تعبیر کررہا ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاع نظام نے، جو اتحادیوں کی معاونت سے مضبوط تر بنا دیا گیا ہے، تقریباً تمام آنے والے ہتھیاروں کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
- ایران کا انتباہ اور امریکہ کے حالات:
اسرائیل پر اپنے فضائی حملے سے قبل ایران نے ترکی کو اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف کلیش رپورٹ کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں ترک ذرائع کے حوالے سے کیا گیا۔ اس پوسٹ کے مطابق ایران نے ترکیہ کو پہلے سے آگاہ کر دیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ چنانچہ اس اطلاع کے جواب میں امریکہ نے ترکیہ کے ذریعے ایران کو آگاہ کیا کہ یہ ردعمل کچھ حدود کے اندر ہونا چاہیے۔
اس کے جواب میں ایران نے کہا کہ یہ ردعمل اسرائیل کے دمشق میں اس کے سفارت خانے پر حملے کا جواب ہوگا اور وہ اس سے آگے نہیں بڑھے گا۔
کلیش رپورٹ پوسٹ کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالن سے کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کریں۔
- ایرانی حملے کے بعد نیتن یاہو کو بائیڈن کی کال: