*سری رام چیکوری
نئی دہلی: بھارت 1947 میں انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور 1950 میں خود اپنا آئین لاگو کرکے جمہوری ملک بنا۔ جس نے ذات پات، نسل اور مذہب سے اوپر اٹھ کر تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور ووٹنگ کا حق دیا۔ اس کے بعد سے انتخابات باقاعدگی سے ہوتے رہے اور بھارتی حکومت انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ تاہم بھارت 76 سال کی خود مختار حکومت کے بعد بھی 2,600 ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ ترقی پذیر ملک کے تسلی بخش نام کے ساتھ ایک غریب ملک کے طور پر ہی رہا۔
کئی دوسرے ممالک بھی قیمتی و قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بھی بھوک اور غربت سے نبرد آزما ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدم مساوات میں مختلف وجوہات کی وجہ سے جگہ جگہ اضافہ ہوا۔ لہٰذا اقوام متحدہ کے تمام ممالک کی سرکاری تنظیموں نے غربت کو جڑ سے ختم کرنے اور زمین پر کوئی بھوکا نہ رہنے کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ تمام انسانوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے مطلوبہ اہداف کے حصول میں اچھی صحت، غذا، اعلیٰ تعلیم، صاف ستھری آب و ہوا ، وقار اور صنفی مساوات کے ساتھ ساتھ سب کی تسلی بخش اور بھرپور مقدار میں فراہم کرانا۔ تاہم غربت اور انسانوں کا استحصال بڑھتی ہوئی عدم مساوات نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن کا بنیادی مقصد مندرجہ بالا تمام اقدامات بالخصوص مغرب سے مشرق تک ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام اقوام میں پینے کے پانی، صفائی، پرامن زندگی اور باہمی تعلقات کو یقینی بنانا ہے۔ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گول میں بھارت کا درجہ اب بھی پرفارمرز گروپ میں ہے لیکن اگر کامیابی کے ساتھ حتمی نشان حاصل نہیں کیا گیا تو وہ آگے کی صف میں بھی نہیں ر ہے گا۔ ماہر معاشیات کا ماننا ہے کہ یہ انتشار زندگی کے تمام شعبوں میں اعلیٰ سطح کی بدعنوانی اور تمام حصوں میں ملک میں سیاست کی اقدار میں گراوٹ کی وجہ سے ہے۔ انتخابی عمل ایک بوجھ بن گیا ہے کیونکہ یہ نہ صرف مہنگا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے انمول محدود وسائل کو بغیر کسی روک ٹوک کے ضائع کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ ہر بار اپنے رکن ممالک کے کسی خاص حصے میں امن اور انصاف پر خصوصی زور دیتے ہوئے بحران کے حل کے لیے اجلاس کرتی ہے۔ نتیجتاً 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کا آغاز 25-27 ستمبر 2015 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کے ذریعے کیا گیا۔
17 مندرجہ ذیل معیاری پیرامیٹرز ہیں
1) کوئی غربت نہیں
2) صفر بھوک
3) اچھی صحت
4) معیاری تعلیم
5) صنفی مساوات
6) صاف پانی اور صفائی ستھرائی
7) سستی اور صاف توانائی
8) مہذب کام
9) صنعت - اختراع اور بنیادی ڈھانچہ
10) عدم مساوات میں کمی
11) پائیدار شہری اور اچھی کمیونٹیز
12) ذمہ داری سے وسائل کا استعمال
13) موسمیاتی عمل
14) پانی کے نیچے زندگی
15) زمین پر زندگی
16) امن اور انصاف کے مضبوط ادارے
17) مقاصد کے لیے شراکت داری۔ مقاصد میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول لا کر ایک مثالی معاشرہ قائم کرنا ہے۔ دنیا میں ہر فرد کی شراکت کو بہتر بنائیں اور بامقصد زندگی گزاریں۔
ان تمام نکات کا مقصد شہریوں کے اندر اور ان کے درمیان عدم مساوات کا پیدا کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کا مقصد پوری دنیا میں پرامن ماحول، انصاف پسند اور جامع معاشروں کی تعمیر کے لیے؛ انسانی حقوق کا تحفظ اور صنفی مساوات اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے؛آلودگی سے پاک زندگی اور تمام قدرتی وسائل جیسے جنگلات، دریاؤں اور سمندروں کے پائیدار تحفظ کو یقینی بنانا اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے ۔ یہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں پر مبنی ہے اور انسانی حقوق کا احترام، تحفظ اور فروغ دینے کے لیے تمام ریاستوں کی ذمہ داریوں پر زور دیتا ہے۔ خواتین اور کمزور گروہوں جیسے کہ بچے، نوجوان، معذور افراد، بوڑھے افراد، پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور تارکین وطن کو بااختیار بنانے پر بہت زور دیا جاتا ہے۔
ایجنڈے سترہ کے اہم مقاصد اور ان کے 169 اہداف، بنیادی طور پر تمام شکلوں میں غربت کا خاتمہ اور سب کے انسانی حقوق کا ادراک اور صنفی مساوات کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
ایس ڈی ایف نمبر 16 اور حوالہ۔ امن، انصاف اور مضبوط ادارے تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے مشکل ہیں۔
اس کے نتائج کے دس اہداف ہیں:
تشدد کم کرنا، بچوں کو بری عادتوں سے بچانا، استحصال، اسمگلنگ اور تشدد ؛ قانون کی حکمرانی کو فروغ دینا اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا؛ منظم جرائم اور غیر قانونی مال اور اسلحے کے پہنچ سے نمٹنا، بدعنوانی اور رشوت ستانی کو کافی حد تک کم کرنا؛ ہر سطح پر موثر، جوابدہ اور جامع اداروں کو تیار کرنا۔حالانکہ یورپی پارلیمنٹ اس پر توجہ دے رہی ہے یہ ہے تو بہت وسیع ساتھ ہی اس پر عمل درآمد اور پیمائش کرنا مشکل بھی ہے۔
اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کی رپورٹ، جسے پہلے SDG انڈیکس کے نام سے جانا جاتا تھا، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے تمام ممالک کی پوزیشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک قسم کا عالمی مطالعہ ہے۔ SDG، ملینیم ڈیولپمنٹ گولز کے برعکس- SDG انڈیکس کے پیشرو، نہ صرف ترقی پذیر ممالک بلکہ صنعتی ممالک کے لیے بھی پائیدار اہداف مقرر کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے تمام ارکان نے 2030 تک دنیا کو غربت، بیماری اور بھوک سے پاک کرنے کے اہداف حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 60 فیصد سے زیادہ وقت گزر گیا لیکن غریب ممالک میں کوئی واضح کامیابی نہیں ہوئی۔ اہداف کے حصول کے لیے گورننگ باڈیز ہر ایک قوم پائیدار ترقی اور ترقی کے لیے SDG انڈیکس کے طے کردہ معیارات کے مطابق مختلف ضوابط نافذ کر رہی ہے۔
10 ممالک جو اس وقت SDG انڈیکس میں سرفہرست ہیں فن لینڈ، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، بیلجیم، آسٹریا، ناروے، فرانس، سلووینیا اور ایسٹونیا وغیرہ، لیکن ہندوستان کا رینک 60.07 کے اسکور کے ساتھ 120 پر ہے۔ تاہم ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، بھارت حکومت کے منصوبوں کو حاصل کرنے کے لیے ایک اہم تنظیم نیتی آیوگ کے ذریعے ملک میں ایس ڈی جی انڈیکس ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
نیتی آیوگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان مسابقتی لیکن تعاون کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے ایس ڈی جی انڈیکس کے ماڈلز کو اپنانے اور نافذ کرنے کی نگرانی کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔ حال ہی میں، ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس نے بھی اپنی پیشرفت کو ایک آن لائن ڈیش بورڈ پر لائیو بنایا تھا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح تمام ریاستیں اور یو ٹیز (یونین ٹریٹریز) معاشرے کے معیارات اور اپنی متعلقہ درجہ بندیوں کو نافذ کر رہی ہیں۔
ہندوستان میں، کیرالہ پچھتر پوائنٹس کے ساتھ ایس ڈی جی انڈیکس کے نفاذ کے بعد سے مسلسل تیسری بار آگے ہے۔ ریاست ہماچل پردیش اور تمل ناڈو اس کے قریب ہیں، ہر ایک ریاست کا اسکور بہتّر ہے۔ انڈیکس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سترہ ایس ڈی جی اہداف کے حصول کی بنیاد پر اسکور کا حساب کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
تمام ہندوستانی ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کو ان کے اسکور کی بنیاد پر 4 گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ خواہشمند (0-49)، پرفارمر (50-64)، فرنٹ رنر (65-99)، اور اچیور (100)۔ جبکہ کیرالہ، تامل ناڈو، اور ہماچل پردیش سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والی ریاستیں ہیں، آسام، جھارکھنڈ، اور بہار سب سے بری کارکردگی دکھانے والی ریاستیں ہیں۔ تاہم، تمام ریاستوں نے اپنے مجموعی اسکور میں مسلسل اضافہ دکھایا ہے۔
*مضمون نگار سری رام چیکوریایک ماہرِ معاشیات ہیں۔