حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج کے شعر و ادب میں محبت کے عنوان پر مشہور شعرا کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
مرزا غالب
محبت زلف کا آسیب جادو ہے نگاہوں کا
محبت فتنۂ محشر بلائے ناگہانی ہے
خار دہلوی
ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکار
اک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے
عباس تابش
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے
تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
جون ایلیا
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی
وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
باصر سلطان کاظمی
ہم ہیں ان سے وہ غیر سے مایوس
کیا محبت کسی کو راس نہیں
امیر رضا مظہری
زندگی کس طرح بسر ہوگی