بارہمولہ (کوثر عرفات): جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے سنیچر کے روز پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد ضبط کر لیا۔ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس چندوسہ کی سربراہی میں ٹھنڈہ کاسی چندوسہ میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 56 گرام ممنوعہ چرس برآمد ہوئی۔ بعد ازاں اس کی شناخت محمد شعبان مرے ولد مرحوم غ محمد ساکن دڈبگ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح تھانہ بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں لمبر بونیار میں قائم چوکی پر دو افراد کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 88 گرام چرس جیسی چیز برآمد ہوئی۔ بعد ازاں ملزمین کی شناخت مہراج احمد نجار ولد مرحوم فتح نجار ساکن لمبر اور شبیر احمد بکروال ولد وزیر محمد ساکن باباگیل لمبر کے طور پر ہوئی۔ بعد میں ان دونوں ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں ایک کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی
اننت ناگ: سال 2024 کے دوران منشیات کے کیسز میں تقریبا 27 کروڑ کی املاک ضبط، 185 گرفتار
مذکورہ بالا کے گرفتاریوں کے علاوہ بابریشی کراسنگ پر قائم چوکی پر آئی سی پی پی بابریشی کی سربراہی میں پولیس چوکی بابریشی کی پولیس پارٹی نے دو افراد کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران ان کے قبضے سے 85 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا۔ بعد ازاں ان کی شناخت اشفاق احمد ماگرے اور داؤد احمد ماگرے ولد رسول ماگرے، ساکن ڈڈبگ کے طور پر ہوئی۔ ان دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن چندوسہ، بونیار اور ٹنگمرگ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار
سوپور پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف سخت کاروائی، لاکھوں روپئے کی ملکیت ضبط