مرادآباد:محرم کی مناسبت سے شعرا اپنے کلام کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اسی طرح ادب کی دنیا میں مشہور مرادآباد کے معروف شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ محرم الحرام کی نسبت سے کربلا میں امام حسینؓ کی شہادت کے واقع کو اپنی قلم سے بخوبی لکھا اور ای ٹی وی اردو کے ساتھ شیئر کیا۔ ڈاکٹر مجاہد فراز نے اپنی گفتگو کے آغاز میں کربلا کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ اہلِ اسلام ہی نہیں بلکہ انسانیت سے محبت کرنے والے ہر اس شخص کے دل میں حرارت پیدا کرتا ہے جو انسانیت سے محبت رکھتا ہو۔
اس سانحہ پہ آج بھی روتی ہے کربلا: ڈاکٹر مجاہد فراز کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت - Muharram Shayari - MUHARRAM SHAYARI
ماہ محرم الحرام رواں دواں ہے۔ اس مہینے کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر کرتے ہوئے شعراء اسلام اپنے کلام کے ذریعہ امام حسینؓ اور ان کے جاں نثاروںؓ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اسی طرح مرادآباد کے مشہور شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے اپنے کلام کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اس سانحہ پہ آج بھی روتی ہے کربلا (ETV Bharat Urdu)
Published : Jul 24, 2024, 3:24 PM IST