سرینگر: شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر اقبال کے 86ویں یوم وصال کے موقع پر میرواعظ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کا کلام جو قرآن حکیم کی ہی فلسفیانہ تشریح ہے، نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بے مثال لافانی اور انمول سرمایہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے پیام کا خلاصہ خدا اعتمادی اور خود اعتمادی پر مبنی ہے، جس میں انسان دوستی، محبت، رواداری اور انسانی قدروں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہو کہ شاعرِ مشرق کے نام سے مشہور ڈاکٹر علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ دنیائے اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا اور ایسی روح پھونکی جسے محبان اردو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ علامہ اقبالؒ کے برسی پر ملک بھر میں شاعری اور ان کے فکروفن پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔